آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی

اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع سینٹورس مال میں اتوار کی دوپہر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا سینٹورس مال میں لگنے والی آگ ابتدائی طور پر فوڈ کورٹ میں لگی تھی۔
پولیس کے مطابق سینٹورس مال کو خالی کرا لیا گیا لیکن فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
‏آئی جی اسلام آباد سمیت سینیئر پولیس اور انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سمیت سینیئر پولیس افسران، انتظامیہ کے اعلی حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو اور آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔ ‏مال کے اندر آگ پر قابو پر لیا گیا ہے کسی بھی دکان کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ البتہ مال کے بیرونی حصہ میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جسے بجھایا جارہا ہے۔دریں اثنا پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ آگ بجھانے کی کوششوں میں بھی مدد کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کی ایک ٹیم اور تین فائر ٹینڈرز زیر استعمال ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو جبکہ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔اسلام آباد سیکٹر ایف ایٹ میں سینٹورس شاپنگ مال میں آگ پر قاپو پانے کے لیے پاکستان بحریہ کی معاونت بھی طلب کر لی گئی ہے۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کی فورس مال میں آگ بجھانے کی کوششوں میں معاونت کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کی ٹیم اورتین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔