ہم اس ملک کے حقیقی خیر خواہ ہیں

یڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے نو منتخب صدر سردار طاہر محمود اور مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم کو ممبرز کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا اور نو منتخب عہدیدار اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے بدھ کو یہاں مختلف وفود کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے ہونے کہا کہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم کو تمام ممبرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جائے گا اور منصب کے تمام تقاضے عدل کے ساتھ پورے کیے جائیں گے  انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز اور اس شہر کی تعمیر کے لیے اپنے تمام ممبرز اور سرکاری اداروں کے باہم تعاون سے منصوبے بنائیں گے اور انہیں مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے حقیقی خیر خواہ ہیں اس لیے ملک کو ٹیکس بھی سب سے ذیادہ دیتے ہیں  حکومت کو چاہیے کہ وہ ہمیں ہر  ترقیاتی فیصلوں میں آن بورڈ کرے تاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سمیت تعمیرات کے منصوبے کامیابی سے مکمل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت مضبوط معیشت کے لیے قومی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ لکھیں