پوسٹ آفس کے ملازمین کے بچوں کو کوٹا نہ دینا خلاف قانون ہے

پریس ریلیز
آج مورخہ ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۲ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں محترم جسٹس سردار اسحاق خان کی عدالت میں دائر کیس نمبر wp 3944/2022 جو کہ پاکستان پوسٹ میں ہونے والی بھرتی میں پوسٹل ملازمین کے بچوں کا بھرتی میں تیس فیصد کوٹہ جوکہ راجہ بلال اور حاجی رضا خان آفریدی کی طرف سے دائر کردہ کیس کی سماعت میں آصف گجر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کے پوسٹ آفس کے ملازمین کے بچوں کو کوٹا نہ دینا خلاف قانون ہے بھرتیوں میں کوٹہ ڈی جی پاکستان پوسٹ نے خود 2015 کو مختص کیا تھا ابھیی ادارے نے نئی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں ملازمین کے بچوں کا کوٹا نکال دیا گیا جس پر پاکستان پوسٹ آفس کے تیس فیصد ملازمین کے بچوں کے بھرتی کوٹہ پر جسٹس سردار اسحاق خان نے حکم امتناعی جاری کر دیا