ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے کہا ہے کہ سینئر صحافی ا رشد شریف کی ناگہانی وفات کو جواز بناکر بے بنیاد الزامات درست نہیں،معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئے،حکومت سے درخواست کی ہے تاکہ قیاس آرائیاں ختم ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بہت ضروری ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر تحقیقات کروائی جائیں،کینیا کی پولیس نے بڑا واضح کہا ہے حالات کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھے ہیں، ان کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئے،ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے تاکہ قیاس آرائیاں ختم ہوں۔