سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے 95فیصد سروے مکمل کر لیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق میانوالی کی تحصیل عیسی خیل ، ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان ، جام پور اور تحصیل راجن پور میں بھی سروے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ ، کوٹ چھٹہ اور ڈی جی خان میں بھی سروے مکمل ہو چکا ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ٹرایبل ایریاز میں سروے جاری ہے۔سروے ٹیموں کو دشوار گزار راستوں اور دوردراز آبادیوں میں جانے میں وقت لگ رہا ہے۔ٹرایبل ایریاز میں سروے رواں ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔