اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلائی گئی بائیک کے مالک کو نئی موٹر سائیکل مل گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران گھر کے واحد کفیل یتیم طالب علم کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی تھی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے آن لائن رائیڈر اشتیاق کو نئی بائیک دے دی گئی ہے۔