تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر در ج ہونے والی ایف آئی آر سے متعلق ردعمل دے دیا۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایف آئی آر میں اگر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دیے گئے تینوں نام شامل ہیں تو ایف آئی آر قانونی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان ناموں میں کوئی بھی تحریف تحریک انصاف کو قبول نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے نزدیک ایف آئی آر کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا ہوگی۔