بسم اللہ الرحمن الرحیم
انتہائی معزز ممبرز
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز
السلام علیکم
میں ان تمام معزز ممبر سے مخاطب ہوں، جنہوں نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی ممبر شپ لی ہے اور انہیں ابھی اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرنے میں دو سال باقی ہیں
میں آپ سے اس لیے مخاطب ہو نے کا موقع حاصل کرنے کا خواہش مند ہوں کہ ہم
اپنا ووٹ کا حق ملنے تک ایک چٹان کی مانند مضبوط ہو جائیں اور ایک ہوں جائیں
تاکہ ہم سب مل کر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں ہمارے ووٹ کے حق کے استعمال کا وقت آئے تب ہم کوئی ایک ایسا فیصلہ کریں تو اس چیمبر کی تاریخ بدلنے کا باعث بنے اور ہم آئندہ نسلوں کے لیے ایک بہتر فیصلے کی بنیاد رکھ سکیں
میرے عزیز دوستو
ہمارے لیے ہر وہ ممبر دل کی گہرائیوں سے عزیز اور قابل عزت اور قابل احترام ہے جو اس چیمبر کی بھلائی کے لیے ایک لمحے کے لیے بھی سوچتا ہے ہم نے مل کر اس لمحے کو عمل میں بدلنا ہے
اور ہم
یہ بھی خود پر پابندی لگا ئیں گے کہ ہم جن لوگوں نے اپنی محنت، اپنے وقت اور کاروبار کو متاثر کرکے اس چیمبر کو اپنی صلاحیت کی بنیاد پر ترقی دی ہے، ہم ان سب کے لیے دعاگو رہیں گے اور ان سب سے اپنے لیے راہ نمائی بھی طلب کرتے رہیں گے
آئیے قدم بڑھائیں، اور چیمبر کے لیے ممبر سازی میں ہم خود آگے بڑھیں اور قانون کے مطابق اس چیمبر کی ممبر شپ کے لیے جو میرٹ ہے اس کے مطابق ممر سازی کے لیے اپنا تن من دھن لگا دیں
اور ابتدائی طور ہم ہر ماہ کے پہلے جمعہ کو باہمی طور پر وقت طے کرکے مشاورتی اجلاس بلایا کریں گے
آپ کا مخلص
بلال احمد
