نایاب لیبارٹری کا دورہ

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور چوہدری، سابق صدر ملک ندیم اختر اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین وحید بابی نے نایاب لیبارٹری کا دورہ کیا اور لیبارٹری کے سی ای او ڈاکٹر نواب سے ملاقات کی، جس میں انہیں نایاب لیبارٹری کے بارے میں ڈاکٹر نواب خان نے بریفنگ دی اور کہا کہ وہ خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ نایاب لیبارٹری کو توسیع دینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور چوہدری نے صارفین کو سہولتیں فراہم کرنے اور اعتماد برقرار رکھنے پر ان کی تحسین کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا