پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے

سلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر چوہدری سجاد سرور نے کہا ہے کہ کہ پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے،دور جدید میں سفارتخانوں کی اہمیت اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں سفارت کاروں کا کلیدی کردار ہوتا ہے جبکہ کامیاب سفارت کاری سے ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملتی ہے انہوں نے ایک تجارتی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبے اور دو طرفہ تجارت کے فروغ میں بھی سفارت کاری اہم ثابت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی سمیت دیگر ممالک کے مابین اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے، سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے، جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں