ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل کی مختلف علاقوں میں شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی
اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل کی مختلف علاقوں میں شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی
اسسٹنٹ کمشنر رورل نے بحریہ ٹاؤن میں شیشہ کیفے کے خلاف کاروائی کی ، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دس شیشہ کیفے سیل کر دیے گئے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے صارفین کو شیشہ پیش کرنا بند کر دیں، وزارت صحت اس کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قواعد بنانے کی تیاری میں ہے اور اس وقت تک عوامی مقامات پر شیشہ پیش نہیں کیا جا سکتا ہے،
واضح رہے کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (NHSR&C) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر شیشہ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط وضع کرے۔ قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے تک عوامی مقامات پر شیشہ کے استعمال پر پابندی رہے گی،