ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولنگ کے بعد استنبول میں اپنے گھر کے باہر حامیوں سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا ’میں ترکوں کا ملک پر ایک بار پھر پانچ سال کے لیے حکومت کرنے کی ذمہ داری دینے پر شکر گزار ہوں۔‘