عوا م دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتےہیں زراعت کے لئے مراعات اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ خوش آئند ہےزراعت کے لئے جو مراعات دی گئی ہیں اس کو سراہتے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند کہتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا۔تجارتی خسارہ 17 بلین ڈالر سے کم ہو کر 4 بلین ڈالر رہ گیا ہے، سیلاب کی وجہ سے زراعت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا، آئی ٹی ، زراعت اور خواتین کے لیے جو اقدامات لینے کا اعلان کیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ سولر پینل اور اور اس کے را میٹریل پر ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان خوش آئندہے۔ گریڈ ایک سے 16 تک کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 30 فیصد اضافہ قابل تحسین ہے۔ آنے والے سال میں ہم اپنے ہدف حاصل کریں گے۔ آنے والا سال ترقی کا سال ہے، اس بجٹ میں ٹیکس ٹارگٹ 9200 ارب رکھا گیا ہے، تمام انڈسٹریز پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، ہم بطور تاجر اس بجٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
