وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں

صوبائی مشیر اطلاعات بلوچستان حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اطاعت اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے، عیدالاضحی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے دِن اِن عظیم شخصیات نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی تھی، یہ عمل خالق کائنات کو ایسا پسند آیا کہ اسے تا قیامت امت محمدی کےلئے عبادت کی حیثیت سے لازم قرار دےدیا۔عیدالاضحی کے موقع پر تمام اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ سب کی زندگی میں اِس طرح کی خوشی کے مواقع بار بار آتے رہیں۔ حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.578.0_en.html#goog_1508703050

ہر مسلمان اپنی توفیق اور استطاعت کے مطابق قربانی کرتا ہے.دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک اخلاقی سربلندی حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار و قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو۔قربانی کا مقصدانسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔ یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنتا ہے جو کسی آزما ئش یا تکلیف دہ لمحات و حالات میں صبرو تحمل کا راستہ اختیار کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ قربانی کا جذبہ ہر قسم کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا نام ہے جو قومیں اِن اوصاف کی حامل ہوتی ہیں وہی قومیں باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ خوشحالی کی منازل طے کر پاتی ہیں انہوں نے کہا کہ دین اسلام خوشی کے تہواروں پر محروم معیشت طبقات کو بھی خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے اور مستحق اور بے سہارا افراد کو عیدکی خوشیوں میں شریک کر کے ہی ہم دنیا اور آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔ہمیں عیدالاضحی کے موقع پر وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگنی چاہئیں۔