اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کے بار بار ہونے والے واقعات کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
عرب نیوز نے الاخباریہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے پر یہ اعلان اتوار کو او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔
اتوار کو یہ اجلاس جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل او آئی سی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ اس قسم کے اقدامات کی سنگینی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ رواداری اور اعتدال پسندی جیسے اقدار کے پھیلاؤ اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں۔