سن گلو کے چیئرمین مدثر فیاض چوہدری نے تنظیم تاجراں پاکستان کے چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کی جس میں اسلام آباد کے تاجر برادری کے ممتاز افراد شریک ہوئے‘ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور تنظیم تاجراں پاکستان کے مر کزے صدر کاشف چوہدری نے اظہار خیال کیا اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا‘ کاشف چوہدری نے کہا کہ ان کی تنظیم ملک بھر کے تاجروں کی ایک ایسی نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہر لمحے تاجروں کے مسائل کے حل کی عملی کوشش کی اور اسی وجہ سے ملک بھر میں اس تنظیم کو پذیرائی مل رہی ہے اور تاجر برادری شہر شہر اس تنظیم کے یوم تاسیسس کی تقریبات کر رہے ہیں‘ کراچی میں چار گجہ پرکیک کاٹے گئے ہیں اور یہ سب کچھ تاجر برادری کے لیے اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی جدوہد کا ثمر ہے تقریب میں مرکزی صدر تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری کے علاوہ‘ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سابق صدر ملک ظہیر احمد، سابق سینئر نائب صدر سردار احسان عباسی، اسلام آباد بار کے سینیئر ممبر عامر رضا ایڈووکیٹ، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے کے ممبر عتیق جنجوعہ، تاجر راہنماء ضیاء احمد راجہ، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبربلال احمد، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبر بلال نذیر، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبر بلال صلاح الدین، تاجر راہنماء سرفراز مغل۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر افتخار حیدر، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبرراشد عزیز‘ ملیوڈی مارکیٹ کے راہنماء زاہد بٹ، آفتاب احمد اورشہیر علی نے شرکت کی
