اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے بانی صدر اور فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین کامران عباسی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین

سن گلو کے چیئرمین مدثر فیاض چوہدری‘ شریک چیئرمین بلال احمد اور تاجر راہنماؤں نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے قیام کے پہلے دس سال مکمل ہوجانے پر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے بانی صدر اور فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین کامران عباسی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد شہر کے ایک لاکھ سے زائد چھوٹے تاجر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ملک کا دارلحکومت ہے جہاں چھوٹے تاجر اپنے مسائل کے حل کے لیے پلیٹ فارم کے بغیر جدوجہد کر رہے تھے لیکن کاروباری حلقوں کے ممتاز نام راجا جہانگیر اختر مرحوم جیسے جری تاجر راہنماؤں کی بے مثال کاوشوں اور کامران عباسی کی دن رات محنت کے باعث شہر کے تاجروں کو اپنے ایک نمائندہ پلیٹ فارم کی شکل میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا ایکٹ پاس ہونے پر ایک تحفہ مل گیا جو آج اپنے قیام کے پہلے دس سال مکمل کرنے جارہا ہے اس چیمبر کے قیام کے لیے کامران عباسی کی کوششوں اور کریڈٹ کو کوئی نہیں چھین سکتا‘ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ سے وابستہ تاجر آج بھی اس شہر کے چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ کامران عباسی کی چیئرمین شپ میں فاؤنڈر گروپ اسلام آباد شہر کی تمام مارکیٹوں میں چیمبر کے پہلے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر آج سے ہی تقریبات شروع کر نے کا پلان بنارہا ہے اور شہر بھر کی مارکیٹوں میں یوم آزادی کی تقریبات بھی پہلے دس سالہ جشن کا حصہ ہوں گی ان تقریبات کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اعلان جلد کردیا جائے گا یہ کمیٹی وفاقی حکومت اور سی ڈی اے کے چیئرمین‘ کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے انہیں شہر کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کرے گی