پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ کے لیے باقاعدہ درخواست

پاکستان پریس کونسل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر اصلاح الدین مینگل(صدارتی تمغہ امتیاز) نے قومی اسمبلی کے حلقہ266 کوئٹہ(۳) سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ کے لیے باقاعدہ درخواست دے دی ہے‘ ان کی درخواست پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے پارٹی سیکرٹریٹ کے انچارج سبط بخاری نے وصول کی‘ ڈاکٹر اصلاح الدین مینگل بلوچستان کے سابق ایڈوکیٹ جنرل رہے ہیں اور بلوچستان میں براہوی اکیڈمی کے تا حیات سربراہ ہیں‘ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں اور انہوں نے ایک کتاب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر بھی لکھی ہے‘ بلوچستان کے ادبی‘ سماجی اور سیاسی حلقوں میں ان کا بہت نمایاں مقام ہے