ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ گنجائش سے تجاوز کرنے کے باعث ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے تاہم مقامی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کے اسپل ویز آج شام 4 بجے کھولے جائیں گے جو رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ ڈیم میں پانی کی سطح کو منیج کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں