ان دنوں سوشل میڈیا پر دیو قامت کتے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اپنی مالکن کے ساتھ پارک کی سیر کے لیے نکلا لیکن کیا آپ اس کتے کی حقیقت جانتے ہیں۔
آپ کو زبردست جھٹکا لگے گا جب پتہ چلے گا کہ ویڈیو میں پارک میں اپنی مالکن کے ساتھ گلے میں رسی بندھے گھومتا یہ کولی نسل کا کتا کوئی کتا نہیں بلکہ حقیقت میں ایک انسان ہے جس نے کتے کا روپ دھارا ہوا ہے۔ یقین نہیں آئے گا لیکن یہی حقیقت ہے۔
کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ جاپان میں ایک ٹوکو نامی شخص کو کتے کا بہروپ بھرنے کا ایسا شوق چڑھا کہ اس نے سچ مچ کا کتا نظر آنے کے لیے 12 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے اور جاپانی کمپنی زیپیٹ سے کولی نسل کے کتے کی طرح کا لباس تیار کرایا جس کو پہن کر وہ پارک کی چہل قدمی کے لیے نکلا۔
ٹوکو نے یہ دلچسپ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکو کتے کا بہروپ بدل کر پارک میں نکلا جہاں اسے دوسرے کتوں نے سونگھا اور غیر مانوس بو پاکر وہ اس سے خوفزدہ ہوکر دور ہو گئے۔
لوگ بھی اتنے قد آور کتے کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور جب وہ اس کے ساتھ سیلفی یا تصویر لینے آئے تو یہ جان کر مزید حیران ہوئے کہ یہ دراصل ایک آدمی ہے جس نے کتے کا لباس پہنا تھا۔
کتے کا روپ دھارنے والا شخص ٹوکو کتا بن کر بے حد خوش ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے کتا بننے کا خواب دیکھا کرتا تھا اور آج اپنا خواب پورا کرنے پر بہت خوش ہوں۔ تاہم میرے دوست اور خاندان یہ جان کر بہت حیران ہوئے کہ میں ایک جانور بن گیا ہوں۔
اس کی یوٹیوب ویڈیو جس کا عنوان ہے ‘کتے اور ایک حقیقت پسندانہ کتے کے لباس کو دیکھنے پر لوگوں کے ردعمل!’ 1.3 ملین سے زیادہ آراء کے ساتھ وائرل ہو چکا ہے۔
ٹوکو اپنے جاننے والے لوگوں کی رائے سے بچنے کے لیے اپنی انسانی شناخت کو پوشیدہ رکھتا ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ شاید اس کی کتا بننے کی خواہش کو عجیب سے دیکھا جائے۔