موسم کے پھل صحت بخش اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد

موسمِ گرما پریشان کُن موسم جبکہ اس موسم کے پھل صحت بخش اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔

انہی پھلوں میں ایک چھوٹا سا کھٹا میٹھا لذیذ پھل ’آڑو‘ بھی ہے جو انسانی مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید اور خوبصورتی میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔ ماہرین غذ ائیت کے مطابق آڑو کی ٹھنڈی تاثیر جسم میں گرمی کی شدت کم کرتی ہے۔

آڑو کی100 گرام مقدار میں 39 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ گرمیوں میں آڑو کو بطور سلاد یا بطور اسنیک کھانے کے سبب آنکھوں کی بینائی اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے اور لو لگنے کے سبب بھوک نہ لگنے کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق کیلوریز میں نہایت کم اور فائبر سے بھرپور آڑو میں وٹامن اے، کے، ای، فولیٹ، کولین، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی ’انفلامیشن‘ سے بچاؤ کی خاصیت موجود ہوتی ہے۔ آڑو کے صحت اور خوبصورتی پر کرشماتی فوائد جان کر آپ بھی آج ہی سے اسے باقاعدگی سے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کے لیے سردیوں میں صرف گاجر ہی نہیں بلکہ گرمیوں کے پھل آڑو سے بھی مدد لی جا سکتی ہے کیونکہ آڑو بینائی بہتر بنانے کے لیے مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آڑو وٹامن اے سے لبریز ہوتا ہے جس سے کمزور آنکھوں کی بینائی بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ آڑو میں فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کے مواد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے استعمال سے قلبی نظام بہتر طریقے سے اپنا کام انجام دیتا ہے جس کے نتیجے میں دل متعدد شکایات سے محفوظ رہتا ہے اور آڑو مثبت کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے اور منفی کولیسٹرول کو فائبر کی مدد سے گھٹاتا ہے۔ دل کی صحت برقرار رکھنے یا صحیح بنانے کے لیے روزانہ 3 سے 4 آڑو کھانا مفید ہیں۔ آڑو میں قدرتی طور پر خون بنانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہے۔ آڑو جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم میں موجود مضر صحت مواد سے لڑنے اس کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وٹامن سی، اے اور ’فائٹونیوٹریٹیئنٹ‘ کا مجموعہ صاف، صحت مند جِلد کو یقینی بناتا ہے۔ آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عُمر بڑھنے کے عمل کو بھی سست کرتے ہیں لہٰذا موسم گرما میں روزانہ کی بنیاد پر آڑو کو اپنی غذا میں شامل کرلیں۔ آڑو کھانے کے سبب جِلد صاف اور ایکنی سے پاک ہو جائے گی۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمے کے لیے بھی نہایت مفید پھل ہے۔ وزن کم کرنے کےخواہاں افراد اسے بطور سلاد استعمال کرکے اپنے وزن میں خاطرخواہ کمی لا سکتے ہیں کیوں کہ یہ کیلوریز میں کم اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔

ڈائٹنگ کے دوران آڑو کھانے سے انسان کمزور ہوئے بنِا جسم میں موجود اضافی چربی سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق آڑو کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔ آڑو معدے کو طاقت دیتا ہے اور قبض کی شکایت دور کرتا ہے۔ گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے طبیعت دنوں میں سنبھل جاتی ہے۔ وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ1 میں ریشے کی بھرپور مقدار کے باعث آڑو خون میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ2 میں بلڈ شوگر میں لیپڈز اور انسولین کی سطح میں بہتری آتی ہے۔ آڑو بیماریوں کے سبب ہونے والی موت کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے جبکہ جگر کی صحت کے لیے مفید پھل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں