سید حسنین ابراہیم کاظمی وزیر اعظم آفس بورڈ آف انویسٹمنٹ کا ممبر مقرر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے سید حسنین ابراہیم کاظمی کو وزیر اعظم آفس بورڈ آف انویسٹمنٹ کا ممبر مقرر کردیا ہے اورنوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے‘سید حسنین ابراہیم کاظمی سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ بھی ہیں، سرمایہ کاری کے متعلقہ قوانین اور پالیسی معاملات پر بورڈ آف انوسٹمنٹ کو قانونی مشاورت فراہم کریں گے‘ ان کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے‘ وفاقی حکومت نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل پر نظر ثانی کی ہے اور پبلک سیکٹر سے 12 اور پرائیویٹ سیکٹر سے 13 ممبران کا تقرر کیا ہے‘ سید حسنین ابراہیم کاظمی بہت اچھی ساکھ کے مالک ہیں اور معروف دیانت، مہارت، تجربہ اور قانونی مشاورت کا وسیع علم رکھتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں