’حملے‘ قابل مذمت ہیں

وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر ’حملے‘ قابل مذمت ہیں۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے یہ بیان اتوار کو ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب سوشل میڈیا پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک ہیش ٹیگ کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان کے مطابق وزارت قانون نے اپنے بیان میں سیاسی جماعتوں کو ملک کے اداروں پر حملے سے باز رہنے کا کہا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ ’سیاسی جماعتیں ملک کے اداروں کے خلاف حملے کرنے سے باز رہیں۔‘

تاہم پاکستان کی وزارت قانون انصاف نے اپنے بیان میں کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو بظاہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات میں التوا کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں