کونوے اور رویندرا کی سنچریاں،کیویز نے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رویندرا کی شاندار سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں با آسانی صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 ڈیون کونوے نے 121 گیندوں پر 152 رنز جبکہ نوجوان رچن رویندرا نے 96 گیندوں پر 123رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دونوں کے درمیان 273 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں