خدمت، ترقی اور تحفظ پر قائم نیا پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خدمت، ترقی اور تحفظ کے تین بنیادی ستونوں پر کھڑا نیا پنجاب آج حقیقت بن چکا ہے۔ ای-الیکٹرک بسوں کا اجرا، جدید سفری سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور صاف ستھرا پنجاب، صوبائی حکومت کی کامیاب حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ڈیجیٹل گورننس، گرین پنجاب، خواتین کے لیے خصوصی اقدامات، اور نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی تربیت جیسے منصوبے مریم نواز شریف کی عوام دوستی اور عملی ویژن کا عکس ہیں مریم نواز کی حکمرانی، انتظامی قابلیت اور پالیسی عملدرآمد نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مضبوط، فیصلہ کن اور نتیجہ خیز قیادت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ مریم نواز کی موجودہ گورننس، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ترقیاتی ماڈل سے بھی آگے نکل چکی ہے۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال، تیز رفتار ترقیاتی منصوبے اور شفاف طرز حکمرانی اس بات کا ثبوت ہیں کہ صوبے کو ایک باصلاحیت اور وژنری قیادت میسر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی سیاست میں ایک مثبت تبدیلی اور عملی سیاست کی علامت بن چکی ہیں، اور ان کی کامیابیاں آئندہ کے لیے ایک روشن راہ متعین کر رہی ہیں۔