خودکش بمبار گزشتہ پانچ ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔

اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والے کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے، پشاور میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران خودکش حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، حملہ آور کی شناخت شناختی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی، خودکش بمبار گزشتہ پانچ ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔

افغانستان میں اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی،