وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی شریک تھیں۔
ملاقات کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب و رسد اور موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا تھا، جس کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
