ہمایوں بٹ کے جواں سال کزن آصف بٹ انتقال کرگئے

راولپنڈی کے معروف سیاسی اور سماجی کارکن ہمایوں بٹ کے جواں سال کزن آصف بٹ انتقال کرگئے‘ مرحوم کا جنازہ کالج روڈ سے کل جمعرات کو دن ایک بجے اٹھایا جائے گا اور نماز جنازہ جدید قبرستان میں ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی‘ مرحوم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے اور ان کے انتقال پر شہر کے سماجی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے‘ شہر کے سماجی کارکنوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے آصف بٹ کے انتقال پر ہمایوں بٹ اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے