پنک بٹن ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پنک بٹن ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق یہ سسٹم ایک ایمرجنسی الرٹ میکانزم کے طور پر کام کرے گا، جس کے ذریعے کسی بھی خطرناک یا ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دی جا سکے گی۔ اس اقدام سے پورے صوبے کے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔