راولپنڈی میں حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے میں ملوث ایک درجن سے زائد افراد گرفتار

راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے میں ملوث ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار افراد کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ افراد راولپنڈی میں حساس مقامات کی ویڈیو اور فوٹو بنانے کے ساتھ ساتھ اہم عمارتوں کی لوکیشنز بھی تیار کر رہے تھے۔ زیرحراست افراد میں زیادہ تر افغان شہری ہیں۔