پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان کلیدی اور پائیدار ثالث

پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان کلیدی اور پائیدار ثالث، اسلام آباد نےماضی میں امریکہ چین روابط قائم کیے، آج بھی واشنگٹن و تہران کے مابین رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور مسلم دنیا سے تعلقات اسے ایک منفرد ثالث بناتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق – پاکستان نے تاریخی طور پر عالمی طاقتوں کے درمیان خفیہ اور کلیدی ثالثی کے کردار ادا کیے ہیں، جیسا کہ 1971 میں امریکہ چین بیچ رابطہ کاری کے دوران دیکھا گیا۔ آج بھی پاکستان واشنگٹن اور تہران کے درمیان 15 نکاتی جنگ بندی منصوبے کے پیغامات منتقل کر رہا ہے، جبکہ ترکی اور مصر اضافی سفارتی مدد فراہم کر رہے ہیں۔