ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ، ذرائع کے مطابق امریکی ایڈوانس ٹیم خصوصی طیاروں کے ذریعے نور خان ائیر بیس پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی طیاروں میں امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاجسٹک سامان اور گاڑیاں بھی ہیں، ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ خصوصی بلٹ پروف گاڑیاں اور ایمبولینس بھی پاکستان پہنچی ہے۔ پاکستان میں متوقع امریکی مزاکراتی ان خصوصی گاڑیوں میں آمد و رفت کرے گی، ایمبولینس امریکی وفد کی نقل و حرکت کے دوران ان کے ہمراہ ہوگی۔