اختلافات شدت اختیار کر گئے

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ، ق لیگ کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، پرویز الہٰی تحریک انصاف کے حامی جبکہ چوہدری شجاعت حسین ن لیگ کیساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی حکمراں جماعت اور تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی اتحادی مسلم لیگ ق ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ق لیگ کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دہائیوں کا ساتھ ختم کرتے ہوئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کےساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔