پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع کردیاگیا ہے۔ سائنس دانوں نے پیشاب کا ایک ٹیسٹ وضع کیا ہے جس کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص بایپسی (حیوی تشخیص) کے بغیر کی جاسکے گی۔ اس ٹیسٹ میں بیماری سے تعلق رکھنے والے 18 جینیات کو دیکھا جائے گا۔
مائی پروسٹیٹ سکور 2.0 (ایم پی ایس 2) نامی ٹیسٹ کو وضع کرنے والے یونیورسٹی آف مشیگن کے محققین کا مقصد تیز اور کم رفتار سے بڑھنے والے پروسٹیٹ کینسر کے درمیان فرق کرنا ہے۔زیادہ تر پروسٹیٹ کینسر سست رفتاری سے بڑھتے ہیں (یا پھر بالکل نہیں بڑھتے) اور ممکنہ طور پر ان کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس قسم کے کینسر سے عموماً مستقل چیک اپ کی مدد دے نمٹا جاتا ہے۔