نگرانی کا سلسلہ بڑھا دیا گیا

ممکنہ پاک بھارت جنگ کے پیش نظر کیماڑی اور کراچی کے اطراف واقع جزائر میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کیماڑی اور جزیروں پر راتوں کو نگرانی کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اہم مقامات ہونے کی وجہ سے مسافر لانچوں پر جزیرے پر جانے والوں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

موجودہ حالات میں مساجد سے اعلانات کرا کے مکینوں کو چوکس کیا جارہا ہے۔ ماہی گیروں کے نوجوان اور بزرگ بحری سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مکینوں کو کہا گیا ہے کہ غیر رہائشی افراد کے بارے میں ذمہ داروں کو بتائیں۔ اپنی لانچیں جزیرے کے اطراف کھڑی کریں اور راتوں کو چوکیدار رکھیں کہ آج کل جنگ کا ماحول چل رہا ہے۔

ابراہیم حیدری کے قریب دو جزیرے ڈینگی اور بھنڈار واقع ہیں۔ جہاں ماہی گیر شکار پر آتے جاتے عارضی ڈیرہ کرتے ہیں۔ جال ٹھیک کرتے، لانچوں کے کام کرتے ہیں۔ اب ان جزیروں پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے کہ ۔ اسی طرح پھٹی () کریک، کورنگی کریک پر بھی پیٹرولنگ کی جارہی ہے۔ گوٹھ، ریڑھی گوٹھ، پورٹ قاسم تک ساحل پر اور تمر کے جنگلات میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے لوگ اور اداروں کے اہلکار نگرانی کررہے ہیں۔ کیماڑی کے جزیرے منوڑہ، شمس پیر، بابابھٹ، آئی لینڈ، یونس آباد، کاکا ولیج خاصی اہمیت کے حامل ہیں اور اہم تنصیبات کے اطراف واقع ہیں۔ کیماڑی سے ان جزیروں پر مسافر لانچیں جاتی ہیں۔ عام دنوں میں لوگ تفریح کرنے جاتے ہیں۔ تاہم اب تفریح کرنے والوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔یونس آباد، کاکا ویلیج، منوڑہ ایسے جزیرے ہیں جن پر خشکی کے راستے بھی جاتے ہیں۔ تاہم شمس پیر، بابابھٹ، آئی لینڈ جزیرے پر سوائے لانچوں کے راستہ نہیں ہے۔

۔ لانچ والوں کو کہا ہے کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے، راتوں کو نگرانی کریں ۔ بجلی جزیروں پر کم آتی ہے تاہم سولر سسٹم اور 12 واٹ بیٹری سسٹم کے ذریعے لائٹیں بڑھا دی ہیں