گھوڑوں پر حج کا سفر، 4 عازمین یورپ سے سعودی عرب پہنچ گئ

 یورپ سے گھوڑوں پر سوار 4 عازمین حج 8 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کرکے مملکت کے سرحدی علاقے میں داخل ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے تین عازمین نے آبا و اجداد کی یادیں تازہ کرنے کے لیے گھوڑوں پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اندلس سے مکہ مکرمہ تک کے سفر کا آغاز تقریباً 8 ماہ قبل کیا تھا، اس کی منصوبہ بندی 35 سال سے کی جارہی تھی اور اب یہ خواب بالآخر پورا ہوگیا، جس کے تکمیل کے لیے عازمین حج شام ، اردن اور ترکیہ کی سرحدی علاقوں سے ہوتے ہوئے یکم مئی 2025ء کو القریات کے سرحدی چیک پوسٹ الحدیثہ پر پہنچے جہاں علاقے کی شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا، گھوڑے پر سوار ہوکر حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے چوتھے حاجی کا تعلق مراکش سے ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عازمیں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس مبارک سفر کے راستے میں کافی سختیاں بھی دیکھیں، خاص کر موسم سرما عروج پر تھا تاہم جس جذبے سے ہم نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اس نے ہمیں برفانی ہواؤں میں بھی گرمائے رکھا، ہمارے اس سفر کے دوران اردن پہنچنے پر ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہم جہاں سے بھی گزرتے تھے تو لوگ ہم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے تھے