صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم عاشورہ 1447ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔صدر آصف زرداری
یہ دن نواسۂ رسول ﷺ , حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے۔ صدر مملکت
واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے۔ یہ دن قربانی، وفا اور صبر کی ایک بے مثال داستان ہے۔ صدر مملکت
کربلا ایک روشن چراغ بھی ہے جو ہر دور کے اندھیروں میں حق اور سچائی کا راستہ دکھاتا ہے ۔ صدر مملکت
امامِ عالی مقام کی شہادت ایک الٰہی مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔ صدر مملکت
کربلا ضمیر، کردار اور دین کی اصل روح کا امتحان تھا۔صدر آصف زرداری
امام حسین ؓاور ان کے جانثاروں نے بھوک، پیاس، اور موت کی شدت کو قبول کر کے تاریخِ انسانیت کو وہ سبق دیا جسے زمانہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ صدر مملکت
امام حسین ؓ کا پیغام آج بھی زندہ ہے اور یہ اصولوں پر ڈٹ جانے کا، ظلم و جبر کے سامنے نہ جھکنے کا اور حق کی خاطر ہر قیمت پر قربانی دینے کا عظیم پیغام ہے۔ صدر مملکت
آج ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے۔ صدر آصف زرداری
ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو امام حسین ؓ کے پیغامِ حریت اور عدل کا مظہر بنائیں گے اور بھائی چارے، محبت، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے۔صدر مملکت
اللہ رب العزت ہمیں امام حسینؓ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دلوں میں ایمانی غیرت، جرات ،تقویٰ، صبر اور ایثار پیدا فرمائے۔ صدر مملکت
اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو استحکام، خوشحالی اور باہمی محبت کا گہوارہ بنائے ۔ صدر مملکت