بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل کی خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے، بھارت کو آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد عالمی سطح پرہزیمت کا سامناہے۔
بھارتی اخبار ’دکن ہیرالڈ‘ کے مطابق برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے مذاکرات ختم کر دیے، مذاکرات کا اختتام بھارت کی جانب سے سسٹم کاجدیدترین ورژن فراہم نہ کرنے پر ہوا۔
برازیلی فوج درمیانے سے طویل رینج کے فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں ہے، بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
ڈیفنس ایکسپیرس کے مطابق برازیل نے اس پرانے ورژن کو “فرسودہ” قرار دے کر مسترد کر دیا،معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ارب بھارتی روپے ہے۔
مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد برازیل نے اٹلی کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا، برازیل اب اطالوی ایئرڈیفنس سسٹم EMADS حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے،معرکہ حق میں شکست کےبعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔