صدر رجب طیب اردگان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی، ترک صدر 13فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، 13 رکنی سیکیورٹی ٹیم پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، ٹیم طیب اردگان کے دورہ سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

ترک صدر 13فروری کو پاکستان پہنچیں گے اور 14فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا دورہ کریں گے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں