شفیق الرحمان پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان کو 13ویں قومی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن جبکہ جماعت کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد کی اتحادی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام کو اپوزیشن چیف وہپ نامزد کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے رکنیت کا حلف اٹھایااور بعد ازاں آئینی اصلاحات کونسل کے ارکان کے طور پر بھی حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریبات جاتیا سنگسد بھون میں منعقد ہوئیں جہاں چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے حلف لیا۔