ایران– روس مشترکہ بحری مشقیں ختم

تہران (IRNA) ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں روسی فیڈریشن نیوی کے ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز “اسٹوئیفسکی” کی وطن روانگی کے ساتھ ختم ہوگئيں۔

ارنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کی بحریہ کی مشترکہ بحری مشق دو طرفہ تعاون کو مضبوط، سمندری سلامتی کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے کی غرض سے منعقد ہوئیں۔

مشقوں کا اختتام روسی فیڈریشن نیوی کے ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز “اسٹوئیفسکی” کی وطن روانگی پر ہوا۔

مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ نے ایک دوسرے کے ساتھ آپریشنل تجربات کے تبادلہ کیا۔

ایران اور روس کی بحریہ کے عہدیداروں نے سمندری سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔