ہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جاں بحق

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق جنگ کے دوران ایران میں کم از کم 181 بچے جاں بحق جبکہ لبنان میں 7 بچے جان کی بازی ہار گئے، حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل میں بھی 3 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ کویت میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ ایران کے دیگر اسکولوں پر حملوں میں مزید 12 بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، ایران میں کم از کم 20 اسکول اور 10 اسپتال حملوں میں متاثر ہوئے ہیں، مناب میں شجرہ طیبہ گرلز پرائمری اسکول پر حملے میں 168 طالبات جاں بحق ہوئیں۔حملے کے وقت اسکول میں کلاسز جاری تھیں، جاں بحق ہونے والی طالبات کی عمر 7 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

تعلیمی اداروں کے بند ہونے یا کلاسز آن لائن منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے افواہوں کی تردید کردی
ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے پہلے ہی بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔بچے جنگیں شروع نہیں کرتے لیکن وہ اس کی ناقابل قبول حد تک بھاری قیمت ادا کرتے ہیں۔