ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے

متحدہ عرب امارات کے صدر ہز ہائی نیس شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ متعدد ٹیلیفونک رابطے کیے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان رابطوں میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، عسکری پیش رفت اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر نے 28 فروری تا 12 مارچ کے دوران کم از کم دو مرتبہ رابطہ کیا، جبکہ روسی صدر کی جانب سے بھی اسی مدت میں متعدد بار ٹیلیفونک مشاورت ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رابطوں کا مقصد علاقائی استحکام، کشیدگی میں کمی اور سفارتی تعلقات کو جاری رکھنا تھا۔ یہ رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اور عالمی سطح پر اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات ماضی میں بھی علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سفارتی روابط میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، اور موجودہ صورتحال میں رہنماؤں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔