مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک امریکی فوجی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق کر دی۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی فوج خطے میں جاری آپریشن کے تحت فضائی سرگرمیوں میں مصروف تھی۔ اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایندھن فراہم کرنے والا فوجی طیارہ تھا جو دیگر جنگی طیاروں کو دورانِ پرواز ایندھن مہیا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
