لبنانی صحافیوں سمیت 4 افراد شہید

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 2 لبنانی صحافیوں سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں لبنانی چینل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک خاتون صحافی فاطمہ فتونی شامل ہیں، شہید ہونے والے دوسرے صحافی علی شعیب ہیں۔

ایرانی حملے میں 500 سے زائد امریکی فوجی نشانہ بنے، مرکزی آپریشنز کمانڈ خاتم الانبیاء

لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے علی شعیب المنار ٹی وی سے وابستہ تھے، جبکہ خاتون صحافی فاطمہ فتونی کا تعلق المایدین ٹی وی سے تھا۔ یہ صحافی غیر مسلح تھے اور صرف کیمروں کے ذریعے زمینی حقائق کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

این این اے کے مطابق یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے شہریوں، صحافیوں اور بچوں کو نشانہ بنانے کی ایک مسلسل پالیسی کا حصہ ہے، جو انسانی جان کے احترام اور آزادیٔ صحافت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔