سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی تعزیتی تقریبات میں شرکت، مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی تعزیتی تقریبات میں شرکت، مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
نل اپر خانپور (نمائندہ خصوصی) — نلہ میں حقیقی ایم این اے اور سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نوید افتخار چوہدری کے ہمراہ محلہ ہِل والے میں چوہدری نوید کے مرحوم سسر حاجی عبدالقدوس مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
بعد ازاں نوید افتخار چوہدری چوہدری عبدالرشید ،سرفراز چوہان اور وفد کے ہمراہ چوہدری مظہر کے گھر بھی گئے جہاں ان کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔
تعزیتی تقاریب میں ساجد خان سمیت علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے مرحومین کے لیے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی جبکہ لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔