گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس سلسلے میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔
جی بی اے 1 گلگت 1:
جی بی اے 1 گلگت 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے امجد حسین 873 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد شفیق الدین 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 4 نگر-1:
جی بی اے 4 نگر-1 میں 53 میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 3003 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 2832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 5 نگر-2:
جی بی اے 5 نگر-2 میں 32 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 359 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 289 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
جی بی اے 6 ہنزہ:
جی بی اے 6 ہنزہ میں 88 میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 937 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار راجا نظیم الامین 478 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 7 اسکردو-1:
جی بی اے 7 اسکردو-1 میں 31 میں سے 13پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 1862 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 1610 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 8 اسکردو-2 :
جی بی اے 8 اسکردو-2 کے 70 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 638 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 625 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
جی بی اے 9 اسکردو-3 :
جی بی اے 9 اسکردو-3 کے 54 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 967 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 806 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 10 اسکردو-4 :
جی بی اے 10 اسکردو-4 میں 51 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 137 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 92 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 11 کھرمنگ:
جی بی اے 11 کھرمنگ میں 51 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 880 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 347 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 12 شگر:
جی بی اے 12 شگر میں 71 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1115 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے طاہر شگری 480 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 13 استور-1 :
جی بی اے 13 استور-1 کے 57 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے فہد حنیف 2130 ووٹ لیکر آگے اور مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 1853 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
جی بی اے 17 دیامر-3 :
جی بی اے 17 دیامر-3 کے 46 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد زمان 382 ووٹ لیکر پہلے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 356 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 18 دیامر 4 :
جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 386 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم ليگ ن کے کفایت الرحمن 139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 19 غذر 1:
جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نواز خان ناجی 1471 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے ظفر محمد 830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 22 گھانچے 1:
گلگت بلتستان انتخابات میں جی بی اے 22 گھانچے 1 کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز میں پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد ابراہیم ثنائی 279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 261 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 23 گھانچے-2:
جی بی اے 23 گھانچے-2 کے 50 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 1328 ووٹ لیکر آگے اور آزاد امیدوار عبد الحمید 254 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
جی بی اے 24 گھانچے 3:
جی بی اے 24 گھانچے 3: 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 2470 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل 1060 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
