راولپنڈی
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر، ممتاز کالم نگار اور سماجی و سیاسی شخصیت انجینیئر افتخار چوہدری نے معروف صحافی ڈاکٹر فاروق علی خان کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انجینیئر افتخار چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق علی خان کے والد محترم کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم ایک باوقار، نیک سیرت اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی خاندان اور معاشرے کی خدمت میں گزاری۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں وہ ڈاکٹر فاروق علی خان، ان کے اہل خانہ اور تمام سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے۔
انجینیئر افتخار چوہدری نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق علی خان کے والد محترم کا جنازہ گزشتہ روز 17 میل کے مقام پر ادا کیا گیا جس میں صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
