جمہوری وطن پارٹی کو کمزور نہ سمجھا جائے

جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شھید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے متعلق گٹھیا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی کہ قابل قدر قباہلی راہنما سابق وفاقی وزیر سابق گورنر بلوچستان سابق وزیراعلی بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے بانی شھید وطن نواب اکبر خان بگٹی جس نے قانون کے اندر جمہوری جہدوجہد کی ایک مثال قائم کی ہے اور حقوق کی خاطر جان کی قربانی دی ایک مظلوم خاتون کی عزت پر آنچ آنے نہیں دی۔انوارالحق اپنی حیثیت کو دیکھ کر بات کریں جمہوری وطن پارٹی بلوچ عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔وہ فوری طورپر معافی مانگ لیں ۔سیاست کے علاؤہ ہمارے قباہلی رشتے بھی ہیں ۔اس نے جو نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے۔ریاست نے ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی پھانسی دی ہے وہ تو شھید ہے ۔انوارالحق اس کیخلاف بھی یہ الفاظ دہرائیں ۔بگٹی قوم اور جمہوری وطن پارٹی کو کمزور نہ سمجھا جائے۔اگر اس نے جلد معافی نہیں مانگی تو جمہوری وطن پارٹی کا ہنگامی مرکزی میٹنگ بلاکرلاہحہ عمل دیں گے۔مشرف کی باقیا ت بلوچستان میں جان بوجھ کر کشیدہ حالات پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں