ایک ہزار عمرہ زائرین سعودی شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے۔

دنیابھرسے ایک ہزار عمرہ زائرین سعودی شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے۔
خادمِ الحرمین الشریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام برائے مہمانان کے تحت 66 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دی گئی ہے، یہ کوٹہ ان خصوصی مہمانوں کے لئےہوتا ہے جنہیں شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے مطابق اس پروگرام کا نفاذ چار مرحلوں میں 1448 ہجری کے دوران کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 16 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 عمرہ زائرین کو سعودی عرب مدعو کیا جائے گا۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور، فلپائن، ملائیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار، لاؤس، سنگاپور، چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان اور منگولیا شامل ہیں۔